بھلے ہی ہندوستان میں اَن لاک کا عمل شروع ہو چکا ہے، لیکن لاک ڈاؤن کے بعد جو بے روزگاری کی مار شروع ہوئی تھی، وہ جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بے روزگاری سے پریشان لوگوں کی خودکشی کے واقعات لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ ایک افسوسناک معاملہ ہریانہ واقع پانی پت سے بھی سامنے آیا ہے جہاں محض ایک مہینے پہلے رشتہ ازدواج میں بندھے آوید نے اپنی زندگی ختم کر لی۔ اندوہناک بات تو یہ ہے کہ آوید کے ساتھ ساتھ اس کی دلہن نجمہ نے بھی موت کو گلے لگا لیا۔
Published: 10 Sep 2020, 6:11 PM IST
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پانی پت ضلع کے راج نگر باشندہ آوید (عمر 28 سال) کا نکاح گزشتہ 10 اگست 2020 کو وکاس نگر کی نجمہ کے ساتھ ہوا تھا۔ آوید ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور ٹھیک ٹھاک کمائی ہو جاتی تھی، لیکن لاک ڈاؤن نے اسے بے روزگار بنا دیا۔ اَن لاک کا عمل شروع ہوا تو اسے امید تھی کہ حالات بہتر ہو جائیں گے، اور اسی لیے شادی بھی ہو گئی۔ لیکن حالات بہتر ہونے کی جگہ مزید خراب ہو گئے۔ آوید صبح گھر سے کام کی تلاش میں نکلتا ضرور تھا لیکن شام کو خالی ہاتھ واپس آتا تھا۔
Published: 10 Sep 2020, 6:11 PM IST
بتایا جاتا ہے کہ بے روزگاری اور معاشی پریشانی کی وجہ سے آوید اور نجمہ کے درمیان کہا-سنی شروع ہو گئی۔ نئی شادی شدہ زندگی دونوں کے لیے ہی جنجال معلوم پڑ رہی تھی۔ حالات اس قدر خراب ہوئے کہ دونوں نے پھانسی لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ گھر والوں کو جب اس واقعہ کا پتہ چلا تو فوراً پولس کو خبر دی گئی۔ پولس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا اور پھر بعد میں انھیں اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
Published: 10 Sep 2020, 6:11 PM IST
ہندی نیوز پورٹل 'نیوز18' میں شائع رپورٹ میں آوید کے بڑے بھائی جاوید نے بتایا کہ وہ ساتھ ہی رہتے تھے۔ آوید پہلی منزل پر فیملی کے ساتھ رہتا تھا۔ ان کی دو چھوٹی بہنیں ہیں اور ان کی بھی شادی ہو چکی ہے۔ ایک بہن کی شادی تو اسی دن ہوئی تھی جس دن آوید کا نکاح ہوا۔ جاوید کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں سے آوید پریشان ضرور دکھائی پڑتا تھا لیکن امید تھی کہ جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ صبح جب وہ نیچے اترا تو آوید اور اس کی بیوی نجمہ دکھائی نہیں دیئے۔ کھڑکی سے جھانک کر دیکھنے پر پتہ چلا کہ دونوں نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ دروازہ توڑ کر لاشوں کو نیچے اتارا گیا۔ ایک مہینے پہلے جس گھر میں شادی کی شہنائی بجی تھی، اب اس گھر میں ماتم کا ماحول ہے۔
Published: 10 Sep 2020, 6:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Sep 2020, 6:11 PM IST