لکھنؤ: یوپی میں کورونا کے خطرے کے پیش نظر 10ویں جماعت تک کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 14 جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ یوپی کے جن اضلاع میں کورونا کے 1000 ایکٹیو کیسز ہو جائیں گے، وہاں سنیما، جم، اسپا، بینکوئٹ ہال، ریسٹورنٹ 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ ہی خدمات فراہم کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی رات کے کرفیو کے وقت میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ تازہ احکامات کے مطابق یوپی میں 6 جنوری سے نائٹ کرفیو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا، تاحال کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہتا تھا۔
Published: undefined
یوپی ان اضلاع میں جہاں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 1000 سے تجاوز کر جائے گی، وہاں شادی میں صرف 100 لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔ اگر شادی کی تقریب کھلے مقام پر منعقد کی جا رہی ہے تو جگہ کی گنجائش سے 50 فیصد لوگ شامل ہو سکتے ہیں، تاہم ان کی تعداد کسی بھی صورت میں 200 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ یوپی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 992 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ پوری ریاست فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 3173 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.66 لاکھ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ جینوم سیکوینسنگ کو بھی تیز کر دیا گیا ہے، تاکہ اومیکرون کے کیسز کا جلد پتہ لگایا جا سکے۔ یوپی میں اب تک اومیکرون کے 26 مریض پائے گئے ہیں۔
Published: undefined
یوپی کے دہلی سے متصل اضلاع نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی کورونا کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز روز دونوں اضلاع میں 100 سے زیادہ کیسز پائے گئے تھے۔ یوپی سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ تاہم اس دوران تمام سیاسی جماعتیں مسلسل انتخابی جلسہ عام کر رہی ہیں، جن میں کافی تعداد میں لوگ جمع ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز