نئی دہلی: ملک میں جاری کورونا بحران اور ویکسین کی قلت کے درمیان اپالو گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اسپتالوں میں ہر ہفتہ 10 لاکھ لوگوں کو روسی تیار کردہ ’اسپوتنک وی‘ کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ خیال رہے کہ ملک میں روسی ویکسین اسپوتنک وی کو ہنگامی طور پر استعمال کے لئے منظوری دی گئی ہے اور ہندوستان کی ڈاکٹر لیباریٹری نے ملک میں ہی اس کی پیداوار شروع کی ہے۔ اپالو نے اعلان کیا ہے جون کے دوسرے ہفتہ سے یہ ویکسین عام لوگوں کو لگانی شروع کر دی جائے گی۔
Published: 28 May 2021, 11:41 AM IST
اپالو گروپ کی ایگزیکیوٹیو وائس چیئر پرسن شوبھنا کامنینی نے کہا ’’ہمارے اسپتالوں میں اب تک ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لگائی گئی ہیں اور اس میں فرنٹ لائن ورکرز، ہائی رسک گروپس اور کارپوریٹ ملازمین کو ترجیح دی گئی ہے۔ اب ہم سبھی کو ٹیکہ لگائیں گے۔‘‘
Published: 28 May 2021, 11:41 AM IST
شوبھنا نے کہا، ’’ہم جون سے 10 لاکھ ویکسین کی خوراک ہر ہفتہ فراہم کریں گے، اس کے بعد جولائی میں اس کی تعداد دوگنی کر دی جائے گی۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ ہم ستمبر تک دو کروڑ افراد کو ٹیکہ لگا دیں گے۔‘‘
Published: 28 May 2021, 11:41 AM IST
نجی شعبہ کے سب سے بڑے ٹیکہ لگانے والے اپالو گروپ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکہ کاری مہم میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کا تعاون کرتا رہے گا۔ شوبھنا کامنینی نے کوویکسین اور کوی شیلڈ کے تخلیق کاروں کو بھی تعاون کے لئے شکریہ کہا ہے۔
ہندوستان میں سپوتنک وی کا ٹرائل فارما کمپنی ڈاکٹر ریڈی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یکم مئی سے اس ویکسین کو ٹیکہ کاری پروگرام میں شامل کر دیا گیا ہے اور اب ملک میں ہی اس کی پیداوار شروع کی جانی ہے۔
Published: 28 May 2021, 11:41 AM IST
حال ہی میں اطلاع ملی کہ ایک اور کمپنی پیناسیا بائیوٹیک نے بھی اس کا پروڈکشن شروع کر دیا ہے۔ حال ہی میں ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اس موسم گرما میں صرف ویکسین کی مکمل پیمانے پر پیداوار شروع ہوگی۔ پیناسیا بائیوٹیک کی پروڈکشن یونٹ جی ایم پی معیارات کی تعمیل کرتی ہیں اور اسے ڈبلیو ایچ او کی منظوری حاصل ہے۔
Published: 28 May 2021, 11:41 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 May 2021, 11:41 AM IST
تصویر: پریس ریلیز