نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے ڈاکٹر نریش کمار نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کو مطلع کیا ہے کہ دہلی سب آرڈی نینس سروس سلیکشن بورڈ نے پچھلے ایک سال سے کورونا کی وجہ سے کسی بھی سرکاری نوکری امتحان یا انٹرویو کو منعقد نہیں کیا ہے اور اس دوران جن امیدواروں کی عمر مقررہ حد سے زیادہ ہو گئی ہے انہیں کم از کم دو مزید مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں۔
Published: undefined
ایل جی بیجل کو لکھے گئے خط میں ، ڈاکٹر کمار نے کہا ہے کہ دہلی حکومت کے ماتحت آنے والے اس بورڈ نے اب انتخاب کا عمل شروع کیا ہے جس میں پرائمری ٹیچر ، ہائی اسکول ٹیچر اور دیگر ملازمتیں شامل ہیں۔ اس ایک سال میں ایسے لاکھوں امیدوار موجود ہیں جن کی عمر نکل گئی جس سے وہ نوکری کے لئے نااہل ہوگئے ہیں۔ لہذا ، آپ سے درخواست ہے کہ ایسے امیدواروں کو عمر میں دو سال کی چھوٹ دی جائے۔ ماضی میں دوسری ریاستوں کی حکومتوں نے یہ کام پہلے ہی کرلیا ہے، اس کی مثال تریپورہ ہے۔
Published: undefined
انہوں نے ایک خط کے ذریعے لیفٹیننٹ گورنر کو یہ بھی بتایا کہ دہلی کے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی موت کورونا کی دوسری لہر میں ہوئی ہے اور مرنے والوں کی کم تعداد ظاہر کی جارہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ پارٹی اور بی جے پی کہیں ملی ہوئی ہے۔ کل بی جے پی نے دہلی میں ہلاکتوں کی تعداد تیس ہزار بتائی ہے ، جب کہ سچائی یہ ہے کہ یہاں لاکھوں افراد کی موت ہوچکی ہیں۔ اس کا سروے دہلی کے شمشانوں اور میونسپل کارپوریشن دہلی کے ڈیتھ پروف مراکز سے کیا جاسکتا ہے کیونکہ بہت سے لوگ کورونا کی وجہ سے اپنے گھروں میں آئسولیشن میں رہے۔ اسپتالوں میں انہیں بستر ، آکسیجن اور دوائیں نہیں ملی تھیں اور وہ دم توڑ گئے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں بہت سارے لوگوں کی موت کورونا کی وجہ سےہوئی ہے لیکن حکومت نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اسے دیگر بیماریوں کا نام دے دیا۔ پہلی وجہ جو بھی ہوسکتی ہے ، لیکن کورونا سے ہی ان کی موت ہئی ہے اسلئے یہی مانگ ہے کہ کارپوریشن کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو بنیاد مانتے ہوئے سبھی کی موت کورونا سے ہی سمجھی جائے اور اس طرح کے خاندانوں کو ایک کروڑ روپیہ مالی مدد دی جانی چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز