کورونا وبا کے سبب کئی لوگوں کے بے روزگار ہونے اور غربت کے سبب کھانے پینے کے سنگین مسائل پیدا ہونے کی خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ اس مشکل وقت میں کئی لوگ مسیحا بن کر ضرورت مندوں کی مدد کے لیے سامنے آ رہے ہیں اور میزورم کے وزیر کھیل رابرٹ روماویا روئتے نے تو امدادی عمل کے دوران ایسا فیصلہ لیا ہے جس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ دراصل وزیر کھیل نے اپنے علاقے کے غریب خاندانوں کا راشن خرچ 8 مہینے تک برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) پارٹی سے منسلک اور 2018 کے اسمبلی انتخابات میں آئزول شمال-دوم انتخابی حلقہ سے جیتے روئتے نے اعلان کیا ہے کہ وہ آٹھ مہینے تک اپنے حلقہ انتخاب کے تقریباً 11 ہزار غریبوں کے راشن کا خرچ اٹھائیں گے اور اس میں وہ سرکاری فنڈ کا استعمال بھی نہیں کریں گے۔ گویا کہ وہ 11 ہزار لوگوں کا خرچ اپنی جیب سے دیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ غریبوں کو راشن خرچ دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور مئی میں 11087 لوگوں کے راشن کا خرچ دیا گیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 2018 میں اسمبلی انتخاب جیتنے کے بعد سے ہی غریب لوگوں کے لیے وہ اپنی ماہانہ تنخواہ بچا رہے ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان سابق وزیر قانون اور معروف صحافی سی وُلّوایّا نے بھی سینکڑوں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کا راشن خرچ برداشت کر رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق مئی میں آئزول واقع داورپوئی وینگٹر علاقہ کے 500 سے زائد غریب خاندانوں کا راشن خرچ انھوں نے اٹھایا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ میزورم میں کورونا کے اب تک 12 ہزار 634 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس وبا کے سبب 44 لوگوں کی اب تک ریاست میں موت واقع ہو چکی ہے۔ جہاں تک گزشتہ 24 گھنٹے کی بات ہے، تو کورونا کے 235 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں اور 4 لوگوں کی اس مرض میں مبتلا ہونے پر موت ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined