پٹنہ: کورونا کے شدید ہوتے بحران کے درمیان ریاست بہار میں 15 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بذات خود اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی قرارداد پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیز لاک ڈاؤن کی تفصیلی رہنما ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ٹوئٹ کرتے ہوئ کہا کہ ’’کل کابینہ وزرا اور عہدیداران کے ساتھ گفت و شنید کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کے حوالہ سے تفصیلی رہنما ہدایات اور دیگر سرگرمیوں کے تعلق سے آج ہی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ بہار میں کورونا وائرس کی رفتار بے قابو ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن کی کمی کے کئی معاملے رپورٹ ہو چکے ہیں، کورونا انفیکشن کی چین توڑنے کے لئے بہار حکومت پر دباؤ بڑھ رہا تھا اور حال ہی میں پٹنہ ہائی کورٹ نے پوچھا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤں لگا رہی ہے یا نہیں؟ پٹنہ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اگر ریاستی حکومت کوئی فیصلہ نہیں لیتی تو عدالت عالیہ کی جانب سے خود ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
Published: undefined
کورونا مریضوں کے علاج کے تعلق سے دائر کی گئی مفاد عاملہ عرضی پر پیر کے روز سماعت کرتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل سے کہا کہ وہ ریاستی حکومت سے بات کریں اور چار مئی کو بتائیں کہ ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا یا نہیں؟ ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر چار مئی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو عدالت سخت فیصلہ لیگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined