نئی دہلی: ملک میں امیری اور غریبی کا فرق کس قدر عروج پر ہے اس کا اندازہ اس بات سے لاگایا جا سکتا ہے کہ کورونا بحران کے دوران ملک میں بھکمری مزید بڑھ گئی جبکہ ہندوستان کے امرا کی سوئس (سوئٹزرلینڈ کے) بینکوں میں جمعہ رقومات میں اضافہ ہو گیا۔ آج تک پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کورونا والے سال 2020 میں سوئٹزرلینڈ کے مختلف بینکوں میں ہندوستانی شہریوں اور فرموں کی جانب سے جمع رقومات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
کورونا وبا کی شروعات والے سال 2020 میں سوئٹزر لینڈ کے مختلف بینکوں میں ہندوستانی شہریوں اور فرموں کی رقم بڑھ کر 2.55 ارب سوئس فرینک (تقریباً 20700 کروڑ روپے) پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ 13 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔سال 2019 میں سوئس بینکوں میں ہندوستانیوں کی جمع رقم 6625 کروڑ روپے تھی، یعنی ایک سال میں ہی اس میں تین گنا سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا ہے!
Published: undefined
پی ٹی آئی کے مطابق ان اعدادوشمار میں ان ہندوستانی یا غیر مقیم ہندوستانیوں کی جمع کی گئی رقم شامل نہیں ہے جو کسی تیسرے ملک کی تنظیم یا کمپنی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ یہ کالا دھن ہو، کیونکہ کالے دھن کی اطلاع سوئٹزر لینڈ کی حکومت علیحدہ سے فراہم کرتی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے ہندوستانیوں کی سال 2006 میں سب سے زیادہ 6.5 ارب فرینک کی رقم سوئس بینکوں میں جمع ہوئی تھی لیکن اس کے بعد سے اس میں ہر سال گراوٹ درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
سوئس بینکوں میں ہندوستانیوں کی رقومات میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستان غریبی اور بھکمری کے حالات سے نبردآزما ہے۔ گزشتہ روز کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ایک رپورٹ مشترک کر کے کہا تھا کہ جو لوگ وبا کے دوران خط افلاس سے نیچے چلے گئے ہیں اور یومیہ 2 امریکی ڈالر بھی نہیں کما پا رہے ہیں ان میں ہندوستان کی حصہ داری سب سے زیادہ ہے۔المناک بات یہ ہے کہ عالمی غریبی میں ہندوستان کی حصہ داری 57.3 فیصد ہے۔
Published: undefined
ادھر، عالمی بھکمری کے انڈیکس میں بھی ہندوستان 107 ممالک میں 74ویں مقام پر ہے۔ وبا اور بیروزگاری کی وجہ سے ملک کی حالت خستہ ہو چکی ہے اور تقریباً 16 ریاستوں میں بچوں کا وزن معمول سے کافی کم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز