چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کےلئے حکومت نے مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے اتوار کی شام 6 بجے سے 30مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر، شاپنگ کمپلیکس، مالز، بارس، اسپورٹس کمپلیکس، پب اور بیوٹی پارلر بند رہیں گے۔
Published: undefined
پرائیوٹ گاڑیوں، ٹیکسیوں، بسوں، میٹرو ریل، لوکل ٹرینوں کی نقل و حرکت کو بھی 15 دنوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ کھلے رہیں گے اور دودھ، پانی، دوا، بجلی، فائر، لا اینڈ آرڈر سے وابستہ ادارے اور میڈیا اس کے دائرے میں نہیں آئیں گےا۔ ای کامرس اور ہوم ڈیلیوری خدمات کی اجازت ہوگی۔
Published: undefined
حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کسی کو بھی باہر نکلنے اور موٹر سائیکل کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام پرائیوٹ دفاتر، اسکول، کالج بند رہیں گے۔ بازار، سبزیاں، پھل، دودھ فروخت کرنے والے بازار صبح سات بجے سے صبح دس بجے تک کھلے رہیں گے۔ لوکل ٹرینیں، میٹرو خدمات، انٹر اسٹیٹ بس / ٹرین خدمات، کشتی سروس بھی بند رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined