کرگل: کورونا وائرس کی دوسری اور خطرناک لہر کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کرگل سنتوش سکھ دیو نے پیر کو یہاں مذہبی، سماجی و سیاسی رہنمائوں کی ایک میٹنگ میں بولتے ہوئے کہا کہ ’’مذہبی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ سخت پابندیان نافذ کرنا چاہتی ہے ہم ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔ میں ابھی آپ کے سامنے اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ہر طرح کے اجتماعات چاہے وہ مذہبی، سیاسی، سماجی یا ثقافتی ہوں سب پر پابندی لگائیں گے۔‘‘
Published: undefined
سنتوش سکھ دیو نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’پابندی لگانے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمیں عوام کو بچانا ہے۔ یہ میوٹنٹ یا تبدیل شدہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اموات میں بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کے مریضوں کا صحیح سے علاج بھی نہیں ہو پا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
ضلع مجسٹریٹ نے بعد ازاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ کے احکامات پر ضلع کرگل میں پیر سے تمام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پہلے سے طے شدہ شادی کی تقریبات یا جلوس جنازہ میں لوگوں کی شرکت محدود کر دی گئی ہے۔ باقی کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘
Published: undefined
لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چیف ایگزیکٹو کونسلر فیروز احمد خان نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے یہاں پر تمام مذہبی، سماجی اور سیاسی لیڈران کی میٹنگ بلائی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہمارے پڑوس اور ملک کی صورتحال سے پوری دنیا واقف ہے۔ میٹنگ میں حصہ لینے والے سبھی لیڈران نے کہا کہ وہ انتظامیہ کے کسی بھی فیصلے کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز