نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں واقع پارلیمنٹ کے تقریباً 400 ملازمین اچانک کئے گئے ٹیسٹ کے دوران کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ قومی راجدھانی میں نئے کیسوں میں اچانک اضافے کے پیش نظر 6-7 جنوری کو اچانک ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ 4 سے 8 جنوری کے دوران راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے 65، لوک سبھا سکریٹریٹ کے تقریباً 200 اور پارلیمنٹ میں کام کرنے والے 133 دیگر افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
Published: undefined
راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے افسران اور ملازمین کی حاضری پر پابندی لگا دی ہے۔ تازہ ترین ہدایات کے مطابق انڈر سکریٹری/ ایگزیکٹیو آفیسر کے عہدے سے نیچے کے 50 فیصد افسران اور ملازمین کو اس ماہ کے آخر تک گھر سے کام کرنا ہوگا۔ وہ کل افرادی قوت کا تقریباً 65 فیصد ہیں۔
Published: undefined
معذور اور حاملہ خواتین کو دفتر میں حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔ تمام سرکاری ملاقاتیں ورچوئل ہوں گی۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے ہدایت دی ہے کہ تمام 1300 افسران اور ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے۔ ان کے انفیکشن کی کڑی نگرانی کی جانی چاہیے اور اگر ضرورت ہو تو اسپتال میں داخل ہونے اور علاج میں مدد کی جانی چاہیے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ہفتہ کی شام قومی راجدھانی میں 20181 نئے کورونا کیسز درج کئے گئے ہیں، یہ تعداد گزشتہ آٹھ مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ نئے کیسز کے بعد شہر میں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 979 ہو گئی ہے۔ جبکہ مزید سات اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25143 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز