نئی دہلی: کورونا معاملوں کی رفتار اب ماند پڑتی نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورن انفیکشن کے ایک لاکھ 27 ہزار 510 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 2795 مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ ملک میں انفیکشن کے معاملوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 95 ہزار 044 ہو گئی ہے۔ جبکہ فعال کیسز کی تعداد بھی کم ہو کر 18 لاکھ 95 ہزار 520 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں لگاتار 19ویں دن انفیکشن سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد نئے معاملوں سے کافی کم رہی۔ ملک میں تاحال 2 کروڑ 59 لاکھ 47 ہزار 629 افراد شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ 255287 افراد 24 گھنٹوں میں شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
وزارت کے مطابق نمونوں کے انفیکشن زدہ پائے جانے کی یومیہ شرح اب 6.62 فیصد ہو گئی ہے، یہ لگاتار آٹھواں دن ہے جب انفیکشن کی شرح 10 فیصد سے کم ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 346792257 نمونوں کی کورونا کے تعلق سے جانچ کی گئی ہے، جن میں سے 1925374 نمونوں کی جانچ پیر کے روز انجام دی گئی۔
Published: undefined
گذشتہ سال 7 اگست کو ملک میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تھی، جبکہ 23 اگست کو یہ 30 لاکھ اور 5 ستمبر کو 40 لاکھ سے زیادہ ہو گئی تھی۔ وہیں، 16 ستمبر کو انفیکشن کے کل معاملات 50 لاکھ، 28 ستمبر کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر کو 80 لاکھ، 20 نومبر کو 90 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ اس کے بعد 19 دسمبر کو ملک بھر سے معاملات ایک کروڑ اور 4 مئی کو دو کروڑ سے تجاوز کر گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں منگل کی صبح 7 بجے تک 21 کروڑ 60 لاکھ 46 ہزار 638 افراد کو اینٹی کووڈ ویکسین دی گئی۔ جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 27 لاکھ 80 ہزار 058 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز