نئی دہلی: ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 12591 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 29 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اسی کے ساتھ مثبت پائے جانے کی شرح بھی 5 فیصد سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کو کورونا کے 10542 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ منگل کو 7633 کیسز درج کیے گیے تھے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 65286 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10827 مریض شفایاب گیے، جس کے بعد ملک میں اب تک 4,42,61,476 لوگ کورونا کو مات دے چکے ہیں۔ ڈیلی پازیٹوٹی کی شرح 5.46 فیصد تک بڑھ گئی، جبکہ ویکلی پازیٹوٹی کی شرح 5.32 تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں سب سے زیادہ کیسز کیرالہ میں سامنے آئے ہیں۔ یہاں 3117 کیسز پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی میں 1767، ہریانہ میں 1102 اور مہاراشٹر میں 1100 معاملے پائے گئے۔ کورونا کے سب سے زیادہ فعال معاملے (19398) کیرالہ میں میں ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 6102، دہلی میں 6046 اور یو پی میں 4298 کیسز فعال ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز