راجدھانی دہلی میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ میں کسی طرح کی کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن کو مزید ایک ہفتہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ خبر انھوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ دی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ پہلے سے ہی یہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھ سکتا ہے، لیکن امید کی جا رہی تھی کہ کیجریوال اس کا اعلان اتوار کو کریں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 3 مئی کی صبح 5 بجے تک دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ تھا، اور اب جب کہ مزید ایک ہفتہ لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے تو 10 مئی کی صبح 5 بجے تک لاک ڈاؤن کی پابندیاں نافذ رہیں گی۔ تازہ لاک ڈاؤن میں کسی تبدیلی سے متعلق جانکاری نہیں دی گئی ہے جس سے ظاہر ہے کہ پہلے جن چیزوں پر پابندیاں تھیں، ان پر آگے بھی پابندی قائم رہے گی۔
Published: undefined
اس درمیان قابل ذکر بات یہ ہے کہ جمعہ کو ہی دہلی کے کاروباری اداروں نے اعلان کر دیا تھا کہ وہ 3 مئی کے بعد بھی اپنی دکانیں نہیں کھولنے جا رہے ہیں۔ ان کی طرف سے اپنی خوشی سے ’لاک ڈاؤن‘ نافذ کیے جانے کی بات کہی گئی تھی۔ یہ فیصلہ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (کیٹ) کے ذریعہ بلائی گئی ایک ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں 150 سے زائد اہم کاروباری اداروں کے لیڈروں نے متفقہ طور پر فیصلہ لیا ہے۔
Published: undefined
موجودہ مشکل حالات میں کاروباری اداروں کو امید تھی کہ کیجریوال حکومت بھی کورونا بحران کے درمیان لاک ڈاؤن کو آگے بڑھانے کا اعلان کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کیٹ کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال اور لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو ایک خط لکھا گیا تھا۔ اس خط میں بھی اسی بات پر فکر ظاہر کی گئی کہ لاک ڈاؤن لگانے کے بعد بھی کورونا کی رفتار دھیمی نہیں پڑی ہے۔ اسی وجہ سے لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کی اپیل کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined