ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی کئی ریاستیں دوسرے ممالک سے ریپڈ ٹیسٹ کِٹ منگوا رہی ہیں۔ لیکن چین موجودہ حالات میں دنیا کے دوسرے ممالک کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر کورونا سے متعلق سامانوں کو مہنگی قیمت پر فروخت کر رہا ہے۔ کئی ریاستوں نے تو چین سے خریدے گئے ریپڈ ٹیسٹ کِٹ کے معیار پر سوال بھی کھڑے کر دیئے ہیں۔ اس درمیان ہریانہ حکومت نے چین کی کمپنی کو دیئے 1 لاکھ ریپڈ ٹیسٹ کِٹ کے آرڈر کو رد کر دیا ہے اور اب اسے جنوبی کوریا کی کمپنی سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے پیچھے کی اہم وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ چین کی کمپنی ضرورت سے زیادہ قیمت ریپڈ ٹیسٹ کِٹ کے لیے وصول کر رہی تھی۔
Published: 22 Apr 2020, 12:11 PM IST
ہریانہ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے جو ریپڈ ٹیسٹ کِٹ منگوائے جا رہے تھے، اس کی قیمت 780 روپے فی کِٹ پڑ رہی تھی۔ لیکن یہ قیمت ہریانہ کے ہی مانیسر میں موجود جنوبی کوریائی کمپنی کی برانچ سے تقریباً دوگنی ہے۔ جنوبی کوریائی کمپنی صرف 380 روپے فی کِٹ کے حساب سے دے رہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہریانہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ ریپڈ ٹیسٹ کِٹ چین سے نہیں بلکہ جنوبی کوریا سے منگوائی جائے گی۔
Published: 22 Apr 2020, 12:11 PM IST
ہریانہ حکومت میں وزیر صحت انل وِیز نے کہا کہ ہم نے چین سے ریپڈ ٹیسٹ کِٹ منگوانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن یہ ہمیں بہت زیادہ مہنگی پڑ رہی تھی۔ اس لیے ہم نے چین کے آرڈر کو رد کر دیا ہے اور جنوبی کوریائی کمپنی سے کِٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 25 ہزار کِٹ ہریانہ حکومت کو مل بھی چکیں ہیں۔
Published: 22 Apr 2020, 12:11 PM IST
غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں چین سے حاصل ریپڈ ٹیسٹ کِٹ کی کوالٹی کو لے کر راجستھان حکومت نے شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے اگلے دو دنوں کے لیے ان کِٹس کے استعمال پر روک لگا دی۔ آئی سی ایم آر نے کہا ہے کہ ریپڈ ٹیسٹنگ کِٹ کا پہلے ٹیسٹ ہوگا۔ اس لیے دو دن تک اس کے استعمال کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہیں ہندوستان میں موجود چینی سفارت خانہ کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ ہندوستان کے ذریعہ کی جا رہی شکایتوں پر غور کیا جائے گا اور اس کا کوئی حل نکالا جائے گا۔
Published: 22 Apr 2020, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Apr 2020, 12:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز