کرناٹک کے 16 اضلاع میں دسمبر کے پہلے ہفتہ میں نئے کووڈ معاملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حال کے دنوں میں 500 سے زیادہ طلبا پازیٹو پائے گئے ہیں، جو افسران کے لیے فکر انگیز بات ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے کہا کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو نئے سال اور کرسمس کے جشن کے دوران پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ نومبر کے پہلے ہفتہ تک کووڈ کے معاملوں میں گراوٹ آ رہی تھی اور مہاراشٹر کی سرحد سے لگے ضلعوں سمیت کئی اضلاع میں صفر معاملے درج کیے گئے تھے، جس سے پابندیوں کو پوری طرح سے ہٹانے کا راستہ ہموار ہوا۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے حالات سے نمٹنے کے لیے پھر سے پابندی لگا دی ہے۔
Published: undefined
محکمہ خاندانی فلاح و صحت کے مطابق کوڈاگو، ہاویری، چکابلاپورہ، مانڈیا، میسورو، داونگیری اور شمالی کنڑ اضلاع میں کووڈ کے معاملے زیادہ درج کیے گئے۔ دیگر اضلاع میں بہت کم یا ایک ہندسہ والے کووڈ معاملے درج کیے گئے ہیں۔ لیکن ان سبھی اضلاع میں کووڈ کے معاملے بڑھ رہے ہیں جہاں حالات پوری طرح قابو میں ہیں اور یہ اضافہ چار گنا ہے۔
Published: undefined
گزشتہ ہفتہ (18 سے 25 نومبر) کے مقابلے میں 26 نومبر سے 3 دسمبر کے درمیان 2202 معاملے درج کیے گئے تھے۔ 19-12 نومبر تک کووڈ معاملوں کی تعداد 1588 تھی۔ محکمہ صحت کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں معاملوں میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ شیوموگا اور کوپل اضلاع میں چار گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شیوموگا نے 25-18 نومبر کے درمیان 28 کووڈ معاملوں کی اطلاع دی۔ یہ 26 نومبر سے 3 دسمبر تک بڑھ کر 86 ہو گیا، جس میں 430 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ اسی طرح کوپل، جس نے 25-18 نومبر تک صفر معاملے درج کیے، نے 26 نومبر سے 3 دسمبر کے درمیان چار معاملے درج کیے۔ اسی مدت میں بنگلورو شہر میں کووڈ کے معاملے 995 سے بڑھ کر 1167 ہو گئے۔
Published: undefined
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا ہے کہ حکومت کے سامنے سرگرمیوں اور تقاریب پر پابندی لگانے کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔ حالانکہ انھوں نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ریاست کے حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز