راجدھانی میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس کے 6746 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے 121 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ہیلتھ بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔
Published: undefined
دہلی میں کل نئے معاملوں میں کچھ کمی نظر آ ئی تھی لیکن اتوار کو اس تعدادمیں پھر اضافہ دیکھنے کو ملاہے ۔ دہلی میں اس نئے رجحان سے دہلی والوں میں خوف پھیل رہا ہے ۔ دہلی کے نجی ہسپتالوں میں بیڈس دستیاب نہیں ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں بیڈس خالی ہیں لیکن وہاں مریض جاتےہوئے خوفزدہ ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کانگریس کےرہنما اور سابق مرکزی وزیر اجے ماکن نے گزشتہ ہفتہ دہلی حکومت سے اپیل کی تھی کہ حالات خراب ہو رہے ہیں اس لئے دہلی میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگا دیاجائے۔دہلی کے وزیر اعلی نے شادیوں میں شرکاء کی تعداد گھٹا کر واپس پچاس کر دی تھی اور کہا تھا کہ اگر بازاروں میں بھیڑ کم نہیں ہوئی تو وہ کچھ بازار بند کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی دلی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 529863 ہوگئی ہے اور 8391 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران 6154 مریضوں کے صحت مند ہونے سے انفیکشن سے آزاد ہونے والے مریضوں کی تعداد 481260 پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ سرگرم معاملے بڑھ کر 40212 ہوگئےہیں۔ کل 23301 مریض گھروں میں ہی آئسولیشن میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز