دار الحکومت میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کے اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ہونے سے جہاں راحت ہے وہیں جمعرات کو ہلاکتوں کی تعداد کا دوبارہ بڑھنا باعث تشویش بھی ہے۔
Published: undefined
کل مسلسل نویں دن نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔ جمعرات کو مزید 58 افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی کل تعداد 3545 ہو گئی۔ گذشتہ کئی دنوں سے ہلاکتوں کی تعداد 50 سے کم تھی۔ دہلی کی وزارت صحت کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز 1652 تھے جبکہ 1994 نے اس مہلک وبا سے صحتیاب ہوئے۔
Published: undefined
مرکزی وزیر داخلہ نے 15 جون کو دہلی کی صورتحال بے قابو ہونے پر کئی اقدامات کیے تھے جن کے بعد کورونا وائرس پر قابو پانے میں کافی کامیابی ملی تھی۔
Published: undefined
دہلی میں کل متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 645 ہو گئی جبکہ اس میں سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1994 بڑھ کر کل 97693 یعنی 82.34 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔نو جولائی کو ریکارڈ 4027 مریض صحتیاب ہوئے تھے۔
Published: undefined
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 58 مزید افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی کل تعداد 3545 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ کئی دنوں سے ہلاکتوں کی تعداد 50 سے کم تھی۔اس دوران دہلی میں کنٹینمینٹ زون کی تعداد ایک کم ہو کر 658 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
سات جولائی کو نئے کیسز کم ہو کر 1379 تھے۔ قبل ازیں دہلی میں 23 جون کو 3947 ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے۔مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد دہلی تیسری ریاست ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں وائرس کے اعداد و شمار دو لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔
Published: undefined
دہلی میں فعال کیسز کی تعداد بھی گذشتہ روز کے مقابلے 17807 کم ہو کر 17407 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ میں گذشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے کل ٹیسٹ کی تعداد 7,56,66 ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں 20225 ٹیسٹ کیا گیا۔ اس میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ 5896 اور ریپڈ اینٹجین ٹیسٹ 14329 تھا۔ دہلی میں 10 لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط 39824 ہے۔
Published: undefined
دہلی حکومت کے کل کورونا بیڈ کی تعداد 15364 ہیں جس میں سے 3819 پر مریض ہیں جبکہ 11545 خالی ہیں۔ ہوم آئیسولیشن میں 9652 متاثرین کا علاج جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined