قومی خبریں

مہاراشٹر میں کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ، چوتھی لہر کے ظہور کا خدشہ، ماسک لازمی قرار دینے کی تیاری

محکمہ صحت کی طرف سے اتوار کو جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں اب تک 7891703 لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ 147865 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

ممبئی: ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور مہاراشٹر میں خصوصی احتیاط برتی جا رہی ہے۔ ریاست کے وزیر صحت آدتیہ ٹھاکرے نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ غالباً کورونا کی چوتھی لہر ہے۔ ہم سب کو ماسک پہن کر گھومنے کو کہہ رہے ہیں۔ ہم نے ماسک کو لازمی نہیں کیا ہے لیکن جلد ہی ہم اسے دوبارہ لازمی کر دیں گے۔ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہیں۔ بوسٹر کی خوراک وقت پر لگوائیں۔‘‘

Published: undefined

یو این آئی اردو کے مطابق مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک مریض کی موت ہو گئی۔ محکمہ صحت کی طرف سے اتوار کو جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں اب تک 7891703 لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ 147865 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، ریاست بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 595 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7737950 ہو گئی ہے۔ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 5888 مریض زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

ادھر، ملک بھر میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 4270 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز کورونا کے 3962 کیسز درج کیے گئے تھے، جبکہ 15 افراد کی جان گئی تھی۔ ملک بھر میں اموات کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 692 ہو گئی۔

Published: undefined

دریں اثنا، ملک میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 24052 ہو گئے، جو کہ ملک میں مثبت کیسز کی کل تعداد کا 0.06 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 2619 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,26,28,073 ہوگئی۔ اس کے نتیجے میں، ہندوستان کی صحت یابی کی شرح 98.73 فیصد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined