نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4041 نئے معاملے درج کئے گئے، جبکہ 10 افراد کی جان چلی گئی۔ وزارت کے مطابق آج صبح 7 بجے تک 193 کروڑ 83 لاکھ 72 ہزار 365 کووڈ ویکسین لگائی جا چکی۔
Published: undefined
ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 43168585 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 21 ہزار 177 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2363 لوگوں نے کووڈ سے نجات پائی۔ اب تک کل چار کروڑ 26 لاکھ 22 ہزار 757 کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.74 فیصد ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 25 ہزار 379 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 974 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس جان لیوا وائرس سے 10 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 524651 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined