نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک بار پھر 40 ہزار کو عبور کر چکے ہیں اور ایک ہی دن میں اموات کی تعداد بھی 500 تک جا پہنچی ہے۔
Published: undefined
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 43،893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک دن پہلے ہی یہ تعداد 36،470 تھی۔ اسی مدت کے دوران 58،439 کورونا مریضوں نے وبا کو شکست دی،جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15،054 سے گھٹ کر 6،10،803 رہ گئی۔ اسی عرصے کے دوران 508 کورونامریضوں کی موت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
Published: undefined
جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 79.90 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 72.59 لاکھ شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 90.85 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.64 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح 1.50 فیصد ہے۔
Published: undefined
ملک میں کورونا وائرس سے روک روک تھام کیلئے زیادہ سے زیادہ جانچ کر کے متاثرین کا پتہ لگانے کی مہم میں 27 اکتوبر کو ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی جانچ کی مجموعی تعداد ساڑھے 10کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔ بدھ کے روز انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 27 اکتوبر کو 10 لاکھ 60 ہزار 786 کورونا نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا اور اسے ملاکر جانچوں کی مجموعی تعداد 10 کروڑ 54 لاکھ 87 ہزار 680 تک ہوگئی۔
خیال رہے بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined