اچھی خبر یہ ہے کہ دہلی میں کورونا کے معاملوں میں مستقل کمی آ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت میں کورونا کیسزکی تعداد کم ہو کر 792 رہ گئی ہے۔
Published: undefined
دارالحکومت میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کے 76 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14،35،030 پہنچ گئی ہے ، اس دوران مزید 81 مریضوں نے اس وبا کو شکست دی۔
Published: undefined
محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں انفیکشن کی شرح کم ہوکر 0.09 فیصد رہ گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 792 ہوگئی ہے ۔ اس دوران مزید 81 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 14،09،226 ہوگئی ہے ۔
Published: undefined
دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے صرف ایک مریض کی موت ہوئی ہے اور اب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25،012 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات 1.74 فیصد پر مستحکم ہے ۔ مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81،451 نمونوں کی جانچ کی گئی ، جس میں آر ٹی پی سی کے 56،212 نمونے اور ریپڈ اینٹیجن نمونوں کی تعداد 25،239 ہے ۔
Published: undefined
دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،31،207 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ، جن میں سے کورونا کی خوراک لینے والوں کی تعداد 93،377 اور دوسری خواراک لینے کی تعداد 38،830 رہی ۔ دارالحکومت میں ہوم آئیسولیشن میں رہنے والوں کی تعداد اب صرف 256 ہے۔ اب دارالحکومت میں کورونا ممنوعہ علاقوں کی تعداد 586 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز