نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 18738 نئے معاملے سامنے آئے، جبکہ 18558 مریض صحت یاب ہوئے۔ جس کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ 43484110 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو معاملوں کی تعداد میں 140 کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 1,34,933 ہو گئی ہے۔ ادھر، ملک میں 2062179411 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2958617 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 18738 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 44145732 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.31 فیصد ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.50 اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 72 ہزار 910 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب کل 87 کروڑ 78 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز