قومی خبریں

دہلی، ہریانہ اور ہماچل میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ

سب سے زیادہ اضافہ دہلی میں 1213 ، ہماچل پردیش میں 574 اور ہریانہ میں 546 زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ہوا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

دہلی ، ہریانہ اور ہماچل پردیش سمیت 15 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے ، جبکہ اس عرصے کے دوران ملک میں سرگرم کیسوں میں 3،828 کمی واقع ہوئی ہے۔

Published: 15 Nov 2020, 7:11 AM IST

اس عرصے کے دوران ، سب سے زیادہ اضافہ دہلی میں 1213 ، ہماچل پردیش میں 574 اور ہریانہ میں 546 زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ہوا ہے۔

Published: 15 Nov 2020, 7:11 AM IST

ہفتہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 44،684 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے اس وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 87.73 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی دوران مرنے والوں کی تعداد 1،29،188 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران ، 47،992 افراد صحت مند ہوچکے ہیں ، جس کے بعد اس انفیکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 81.63 لاکھ ہوگئی ہے۔ انفیکشن کے نئے کیسوں سے بازیاب لوگوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ، فعال معاملات 3،828 سے کم ہو کر 4،80،719 ہو گئےہیں۔

Published: 15 Nov 2020, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Nov 2020, 7:11 AM IST