قومی خبریں

دہلی میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 2137 نئے کیسز، ہلاک شدگان کی تعداد 1214 ہوگئی

دہلی حکومت کے مطابق کورونا کے 17261 مریضوں کو گھروں میں آئسو لیشن میں رکھا گیا ہے۔ اب تک 2،77،436 افراد کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئی جبکہ کٹینمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 222 ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2137 ریکارڈ نئے کیسز ملنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 36 ہزار کو عبور کرچکی ہے اور ریکارڈ 71 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 12 سو سے متجاوزر کرچکی ہے۔

Published: undefined

جمعہ کی رات دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2137 ریکارڈ کیسز تھے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 36،824 ہو چکی ہے۔

Published: undefined

اعداد و شمار میں ہلاک شدگان کی تعداد 71 اورمجموعی تعداد 1214 بتائی گئی ہے۔ تاہم کل کے 1085 کے مقابلہ میں وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد میں 129 کا اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

وزارت کے مطابق ، آج دہلی میں 667 مریض اس وائرس سے متاثر ہوئے اور اب تک 13،398 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت قومی دارالحکومت میں 22،212 ایکٹیو کیسز ہیں۔

Published: undefined

دہلی حکومت کے مطابق کورونا کے 17261 مریضوں کو گھروں میں آئسو لیشن میں رکھا گیا ہے۔ اب تک 2،77،436 افراد کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئی جبکہ کٹینمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 222 ہوگئی ہے۔ دہلی کے اسپتالوں میں کورونا کے بیڈ 9558 ہیں جن میں سے 5361 پر ہے جبکہ 4197 بیڈ خالی ہیں۔ یہاں کل 598 آئی سی یو بیڈ اور وینٹیلیٹر ہیں ، جن میں 345 پرمریض ہیں جبکہ 254 خالی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined