نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے کیسز میں کمی آئی ہے اور یہ 60 ہزار سے کم ہو کر 56 ہزار پر آ گئے۔ قبل ازیں پیر کے روز 68020 کیسز درج کیے گئے تھے، جبکہ اتوار کو تعداد 62714 تھی۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 56211 نئے کیسز سامنے آئے۔ بعد ازاں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار 855 ہو گئی ہے۔ وہیں اس بیماری سے 540720 صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اسی دوران مزید 271 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 1,62,214 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں ریکوری ریٹ جزوی طور پر کم ہو کر 94.19 فیصد اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 4.47 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہو کر 1.34 فیصد رہ گئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا کے فعال کیسز 10687 سے بڑھ کر 337928 ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 20854 اور مریض صحتیاب ہوئے، مجموعی طور پرکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2353307 پہنچ گئی ہے جبکہ مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 54.283 ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 359 کم ہوکر 24533 رہ گئے اور 1897 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 90 ہزار 419 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 11 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4590 ہوگئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹو کیسز 484 بڑھ ہو کر 8029 ہو گئے ہیں ۔ جہاں اب تک 11012 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہیں جبکہ 640575 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
Published: undefined
چھتیس گڑھ میں مزید 942 ایکٹو کیسز بڑھ کر 20181 پہنچ گئے ہیں۔ ریاست میں 3161221 افراد کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں، جبکہ مزید 20 مریضوں کی اس وبا سے موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4096 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 812 بڑھ کر 23862 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12520 ہوچکی ہے اور اب تک 953416 مریض صحت ہوئے ہیں۔
Published: undefined
پنجاب میں ایکٹوکیسز 226 بڑھ کر 24143 ہو گئے ہیں اور ا اس وبا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 203710 ہوگئی ہے جبکہ 6759 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 13983 ہوگئی ہے اور اب تک 12684 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں 855085 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 965 بڑھ کر 15150 ہو گئے ہیں اور اب تک 271889 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3967 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 513 بڑھ کر 1204 ہوگ گئے ہیں اور اب تک 4500 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں 286577 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ہریانہ میں اس عرصے کے دوران 192 کیسز بڑھنے سے ایکٹو کیسز کی تعداد 9312 ہوگئی ہے۔ وہیں 3142 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے اور اب تک 276259 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 5152 ہو گئے ہیں اور اس وبا سے 10325 افراد کی موت ہوئی ہیں ۔ ریاست میں اب تک 569828 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 4678 ہو گئے ہیں اور 1694 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 300833 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز