قومی خبریں

مغربی بنگال کے نادیا ضلع میں ’کورونا بم‘ پھوٹا، ایک ہی اسکول کے 29 بچے متاثر

اومیکرون کے معاملوں میں اضافہ کے درمیان ملک میں کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں کورونا کا بم پھوٹ پڑا ہے

کورونا وائرس/ تصویر یو این آئی
کورونا وائرس/ تصویر یو این آئی 

کولکاتا: اومیکرون کے معاملوں میں اضافہ کے درمیان ملک میں کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں کورونا کا بم پھوٹ پڑا ہے۔ نادیہ ضلع کے کلیانی میں نوودیا کیندریہ ودیالیہ میں 29 بچے کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ اسکول کے تمام طلباء کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ ایک ساتھ اتنے بچے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد اسکول سمیت آس پاس کے علاقوں میں کہرام مچ گیا ہے۔

Published: undefined

ادھر، ملک کی 17 ریاستوں میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 238 معاملے پائے جا چکے ہیں۔ اس کے پیش نظر اب مرکیز حکومت متحرک ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کریں گے۔ اس میٹنگ کے دوران وہ افسران کو نئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔

Published: undefined

نئے سال اور کرسمس کے جشن سے پہلے حکومت کچھ پابندیاں بھی عائد کر سکتی ہے۔ ریاستی حکومتوں نے اس سمت میں اقدامات کرنا شروع بھی کر دئے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی آج کورونا کی صورت حال کے حوالہ سے جائزہ میٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ میٹنگ سیکریٹریٹ میں طلب کی گئی ہے۔ اس میں متعلقہ وزرا اور افسران شامل ہوں گے۔ اس دوران اسپتال، بیڈ، آکسیجن، ادویات اور ہوم آئسولیشن کی تیاریوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined