قومی خبریں

کورونا سے متاثر فاروق عبداللہ داخل اسپتال، عمر عبداللہ نے کی دعا کی درخواست

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، عمر عبداللہ نے لوگوں سے اپنے والد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے

کورونا کا ٹیکہ لیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @OmarAbdullah
کورونا کا ٹیکہ لیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @OmarAbdullah 

سری نگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں 30 مارچ کو کورنا کی تشخیص کی گئی تھی، جس کے بعد سے وہ گھر پر ہی قرنطینہ تھے۔ فاروق عبد اللہ کے بیٹے اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں سے اپنے والد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر میں لکھا، ’’میرے والد کی بہتر نگرانی کے لئے ڈاکٹروں کی صلاح کی بنیاد پر انہیں سری نگر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہمارا کنبہ آپ سبھی کے تعاون اور دعا کے لئے شکر گزار رہے گا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ فاروق عبداللہ نے 2 مارچ کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کی تھی، تاہم 28 دن کے بعد وہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ پہلے انہوں نے خود کو اہل خانہ کے ساتھ ہوم کوارنٹین کیا تھا لیکن طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں آج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined