نئی دہلی: گھریلو پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد تقریباً ڈیڑھ ماہ میں 800 افراد سے زیادہ ہوائی سفر کے بعد کووڈ۔19 سے متاثر پائے گئے ہیں لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ طیارے کے اندر وائرس کے پھیلنے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ شہری ہوابازی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری اوشا پاڑھی نے آج بتایا کہ 25 مئی سے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 27 لاکھ افراد ہوائی سفر کر چکے ہیں۔ ان میں 800 سے کچھ زیادہ افراد کے کووِڈ۔19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 لاکھ مسافروں میں محض 800 کورونا متاثر ہوئے ہیں جو بے حد کم ہے۔
Published: undefined
پی ایچ ڈی چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے شہری ہوابازی کے شعبے پر منعقد ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے اوشا پاڑھی نے کہا کہ جو لوگ ہوائی سفر کے بعد متاثر پائے گئے تھے ان کے رابطے میں آنے والے متاثرین کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھا کی گئیں۔ ان کے بازو میں، ان کے آگے اور پیچھے بیٹھنے والے تمام مسافروں کے بارے میں معلومات لی گئیں اور ان کی صحت پر نظر رکھی گئی۔ ان میں سے کوئی بھی کورونا متاثر نہیں پایا گیا ہے۔
Published: undefined
مستقبل میں غیر یقینی کی صورتحال کی بات قبول کرتے ہوئے اوشا پاڑھی نے کہا کہ اس درمیان امید کی کرن بھی نظر آ رہی ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران ’لائف لائن پرواز‘ کے ذریعے جس طرح وقت پر میڈیکل سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا وہ قابل تعریف ہے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیےشروع کیے گئے ’وندے بھارت مشن‘ کا بھی ذکر کیا۔
Published: undefined
کفایتی ہوابازی کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ، پرائیویٹ ایئرلائنس ایئر ایشیا انڈیا کے سی ای او سنیل بھاسکرن، ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈگو کے چیف اسٹریٹجی افسر سنجے کمار اور پی ایچ ڈی کے صدر ڈے کے اگروال سمیت کئی مقررین نے پروگرام میں اظہار خیالات کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز