قومی خبریں

دفاع، توانائی، اختراع میں تعاون بڑھائیں گے: ہندوستان-برطانیہ

ہندوستان اور برطانیہ نے دفاعی پیداوار اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اس سال کے آخر تک آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) تک پہنچنے کا فیصلہ کیا

یو این آئی
یو این آئی PREM SINGH BISHT

نئی دہلی: اپنی مجموعی اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھاتے ہوئے ہندوستان اور برطانیہ نے آج دفاعی پیداوار اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اس سال کے آخر تک آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) تک پہنچنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان کے دورے پرآئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یہ فیصلے آج یہاں حیدرآباد ہاؤس میں تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی وفود کی سطح کی دو طرفہ سربراہی میٹنگ میں لیے۔ دونوں ممالک کے درمیان جوہری توانائی اور اختراع کے شعبے میں دو معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔

Published: undefined

بعد ازاں دونوں وزرائے اعظم نے ایک پریس بیان میں ایک دوسرے کے ساتھ غیر رسمی قریبی دوستی کا اظہار بھی کیا۔ برطانوی وزیر اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جانسن کا بطور وزیر اعظم ہندوستان کا ان کا پہلا دورہ ہوسکتا ہے لیکن ایک پرانے دوست کی حیثیت سے وہ ہندوستان کو اچھی طرح جانتے اور سمجھتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برسوں میں ہندوستان-برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

احمد آباد میں سابرمتی آشرم سے برطانوی وزیر اعظم کے دورہ کے آغاز کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان کے یوم آزادی کے تہوار کے دوران وزیر اعظم بورس جانسن کا یہاں دورہ اپنے آپ میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے دونوں ممالک کے درمیان ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی تھی۔ اور ہم نے اس دہائی میں اپنے تعلقات کی رہنمائی کے لیے ایک پرجوش’روڈ میپ 2030‘بھی شروع کیا۔ آج کی اپنی گفتگو میں ہم نے اس روڈ میپ میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، اور مستقبل کے لیے کچھ اہداف بھی طے کیے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں آزاد تجارتی معاہدے کے موضوع پر کام کر رہی ہیں۔ مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ اور ہم نے اس سال کے آخر تک ایف ٹی اے کو بند کرنے کی پوری کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان نے پچھلے چند مہینوں میں متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا کے ساتھ ایف ٹی اے کا خاتمہکیا ہے۔ اسی رفتار اور عزم کے ساتھ ہم برطانیہ کے ساتھ بھی ایف ٹی اے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیں گے۔

Published: undefined

مودی نے کہا کہ ہم نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ہم دفاع کے تمام شعبوں، مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، ڈیزائن اور ترقی میں خود انحصار ہندوستان کے لیے برطانیہ کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہندوستان میں جاری جامع اصلاحات، ہمارے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے پروگرام اور قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہم ہندوستان میں برطانوی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مودی کے تئیں گرمجوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا ’خاص دوست‘ قرار دیا اور جمعرات کو اپنے دورہ گجرات کو یادگار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری شاندار گفتگو ہوئی اور ہم نے اپنے تعلقات کو ہر طرح سے مضبوط کیا ہے۔ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری ہمارے دور کی سب سے خاص دوستی میں سے ایک ہے۔ پچھلے ایک سال کے دوران آمرانہ حکمرانی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور اس وجہ سے دونوں ممالک ہند-بحرالکاہل کے خطے کو آزاد، کھلے اور اصولوں پر مبنی رکھنے میں مشترکہ مفاد رکھتے ہیں۔

Published: undefined

جانسن نے کہا کہ برطانیہ دفاعی خریداری کے لیے انتظامی طریقہ کار اور ترسیل کے اوقات کو کم کرنے کے لیے ہندوستان کے لیے ایک خصوصی کھلی اور جامع برآمدی لائسنسنگ نظام تشکیل دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دفاعی پیداوار کے شعبے میں جنگی طیاروں کی تیاری میں بھی تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے فضائی، خلائی اور سمندری خطرات سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ ہم پائیدار، گھریلو توانائی کی طرف بڑھیں گے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے دیوالی تک بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات مکمل کرنے کی بات بھی کی۔ انہوں نے بھارت میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی طرف سے آکسفورڈ آسٹراجینیکا کے فارمولے کی بنیاد پر بنائی گئی کووی شیلڈ ویکسین کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے پاس ہندستان کا تیار کردہ ویکسین بھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined