ممبئی: ساکی ناکا عصمت دری اور قتل معاملے میں قصوروار پائے گئے شخص کو عدالت نے سزائے موت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملزم موہن چوہان کو ڈنڈوشی کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں موہن چوہان نے ایک خاتون کے ساتھ عصمت دری کر اس کا بے رحمی سے قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ 11 ستمبر کو بری طرح زخمی خاتون کی ممبئی واقع راجہ واڈی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
دراصل ساکی ناکا عصمت دری اور قتل معاملے میں فریق استغاثہ نے بدھ کو 45 سالہ قصوروار کے لیے موت کی سزا دینے کی گزارش کی تھی جس نے گزشتہ ستمبر میں ممبئی کے ساکی ناکا علاقے میں 34 سالہ خاتون کے ساتھ عصمت دری کی تھی اور اس کے پرائیویٹ پارٹ میں راڈ ڈال کر اس کا قتل کر دیا تھا۔ استغاثہ نے کہا کہ یہ جرم بے رحم درجہ میں آتا ہے۔
Published: undefined
ملزم موہن چوہان کو 30 مئی کو ایڈیشنل سیشن جج (ڈنڈوشی عدالت) ایچ سی شینڈے کے ذریعہ عصمت دری اور قتل کے لیے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ آج عدالت نے قصوروار کے لیے پھانسی کی سزا کا اعلان کیا۔ فریق استغاثہ کی طرف سے پیش وکیل مہیش ملے نے بدھ کے روز عدالت میں دلیل دی تھی کہ یہ ایک خاتون اور وہ بھی درج فہرست ذات کی خاتون کے خلاف جرم ہے، جو اسے مزید سنگین بناتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ رات کے وقت ایک بے بس، تنہا خاتون پر ایک شدید حملہ ہے، جس نے ممبئی جیسے شہر میں خواتین کی سیکورٹی کو لے کر خوف پیدا کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز