پٹنہ: بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی کی قیادت والے ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم) کے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) میں واپسی پر حلیف لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) نے کہا کہ اس موقع پر کسی بھی حلیف جماعت کی اعلیٰ قیادت کی عدم موجودگی سے سوال اٹھنا لازمی ہے۔
Published: undefined
بہار ایل جے پی پارلیمانی بورڈ کے صدر اور رکن اسمبلی راجو تیواری دہلی میں 07 ستمبر کو ریاستی پارلیمانی بورڈ کی ہونے والی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہونے سے قبل جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ’ہم‘ کے صدر جیتن رام مانجھی نے بدھ کو خود ہی این ڈی میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔ ویسے بھی قبل میں مقررہ پروگرام کے تحت جیتن مانجھی آج اس کا اعلان کرنے والے تھے لیکن جلد بازی میں انہوں نے کل ہی اعلان کر دیا۔
Published: undefined
ایل جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ جیتن رام مانجھی کے این ڈی میں شامل ہونے کے اعلان کے وقت نہ تو این ڈی اے کی حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے بہار معاملوں کے انچارج بھوپندر یادو، بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال، جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے قومی صدر اور وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نہ ہی ایل جے پی کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان موجود تھے۔ ایسے میں جیتن رام مانجھی کے این ڈی اے میں شامل ہونے پر سوال اٹھنا تو لازمی ہے۔ واضح رہے کہ ”ہم“ کے صدر جیتن رام مانجھی نے کل کہا تھا کہ وہ جے ڈی یو کی حلیف کے طور پر این ڈی اے میں بلا شرط شامل ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined