سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ سماجی کارکن اور آسام واقع ایک این جی او کے عہدیدار ابھجیت شرما نے ان کے خلاف ہتک عزتی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی خود نوشت میں این آر سی کے حوالے سے کچھ غلط باتیں کہی گئی ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھجیت شرما نے کامروپ (میٹرو) ضلع اور گواہاٹی میں سول جج کورٹ میں گگوئی کے خلاف ایک کروڑ روپے پر مشتمل ہتک عزتی کا مقدمہ داخل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے سابق چیف جسٹس کی خود نوشت ’جسٹس فار دی جج‘ پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ این جی او ’آسام پبلک ورکس‘ کے سربراہ ابھجیت شرما آسام میں این آر سی سے متعلق مختلف معاملوں میں کھل کر اپنی رائے رکھتے رہے ہیں۔ انھوں نے پہلے آسام میں 1951 کے این آر سی کو اَپڈیٹ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی۔ یہ معاملہ کے زیر التوا رہنے کے دوران ہائی کورٹ کی نگرانی میں 2015 میں آسام میں این آر سی کا عمل شروع ہوا تھا۔
Published: undefined
بہرحال، ابھجیت شرما نے عدالت میں داخل اپنی عرضی میں بتایا کہ سبکدوشی کے بعد سابق سی جے آئی نے این آر سی کے کوآرڈنیٹر رہے پرتیک ہزیلا کو عہدہ سے ہٹانے اور انھیں مدھیہ پردیش میں منتقل کرنے کے سلسلے میں کچھ باتیں لکھی ہیں وہ غلط ہیں۔ ساتھ ہی یہ باتیں ہتک آمیز فطرت کی بھی ہیں۔ عدالت نے اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے 3 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ رنجن گگوئی نے خود نوشت میں کئی اہم باتوں کا تذکرہ کیا ہے۔ انھوں نے رام جنم بھومی-بابری مسجد معاملے پر تاریخی فیصلہ سنائے جانے کے بعد ہوئی پارٹی کے بارے میں بھی لکھا ہے۔ کتاب میں لکھا گیا ہے کہ ’’رام جنم بھومی-بابری مسجد پر 9 نومبر 2019 کو سنائے گئے تاریخی فیصلہ کے بعد میں اس بنچ کے دیگر ججوں کو عشائیہ کے لیے ہوٹل تاج مان سنگھ لے کر گیا تھا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined