قومی خبریں

مہاراشٹر میں اورنگ زیب پر تنازعہ جاری، کولہاپور کے بعد اب لاتور میں ہنگامہ، ایک گرفتار

سوشل میڈیا پر اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان کی تصویریں شیئر کرنے پر کولہاپور اور احمد نگر میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اب ایسا ہی ایک معاملہ لاتور میں ہی سامنے آیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ممبئی: مہاراشٹر کے کولہاپور اور احمد نگر کے بعد لاتور میں اورنگ زیب کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر ہنگامہ برپا ہے۔ لاتور ضلع کے کلاری گاؤں میں ایک شخص نے سوشل میڈیا پر اورنگ زیب کی تصویر کا اسٹیٹس لگایا تھا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق لاتور کی ہندو تنظیموں نے سوشل میڈیا پر اورنگ زیب کی تصویر کو اس شخص کی جانب سے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا قرار دیا۔ اس کی مخالفت میں ہندو تنظیموں نے جمعرات (15 جون) کو مظاہرہ کرتے ہوئے دکانیں بند کروا دیں۔ پولیس نے ہندو تنظیموں سے بات کرکے ہنگامہ کو بڑھنے سے روکا۔

Published: undefined

اورنگزیب اور ٹیپو سلطان کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر کولہاپور اور احمد نگر میں کافی ہنگامہ ہوا۔ ان واقعات کا ذکر کرتے ہوئے، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا ’’مہاراشٹر میں اچانک اورنگ زیب کی اولادیں پیدا ہو گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں بدامنی اور کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اورنگ زیب کی اولادیں کہاں سے پیدا ہو دہی ہیں؟

Published: undefined

خیال رہے کہ کولہاپور اور احمد نگر میں اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر 40 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی چیزوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined