بھوپال: فیشن اور جیولری ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کو آستھا کی علامت منگل سوتر کے متنازعہ اشتہار کے سبب مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وہ متنازعہ اشتہار کو ہٹا لیں ورنہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔
Published: undefined
نروتم مشرا نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبیا ساچی مکھرجی کے منگل سوتر کا اشتہار انتہائی قابل اعتراض ہے۔ یہ دیکھ کر ان کے دل کو تکلیف ہوئی ہے۔ وہ پہلے بھی ڈیزائنر کو متنبہ کر چکے ہیں اور آج انھیں ذاتی طور پر وارننگ دیتے ہوئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ اگر انہوں اس دوران فحش اور قابل اعتراض اشتہار نہیں ہٹایا تو مقدمہ درج ہو گا۔ قانونی کارروائی کی جائے گی اور الگ سے ’فورس‘ بھیجی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ منگل سوتر زیورات میں سب سے اہم ہے۔ اس کا پیلا حصہ دیوی پاروتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور سیاہ حصہ بھگوان شیو کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے عورت اور اس کے شوہر کی حفاظت ہوتی ہے۔
Published: undefined
انڈین فیشن اور جیولری ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کا حال ہی میں منگل سوتر کا ایک اشتہار آیا ہے جو فحش ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز