انڈین ایکسپریس میں شائع رپورٹ کے مطابق آر بی آئی کے جاری اعداد و شمار میں درج ہے کہ انڈسٹری کے شعبہ کو ستمبر 2018 (ستمبر 2017سے) میں بینک کریڈٹ گروتھ 11.3 فیصد اور انڈسٹریل گروتھ 2.3 فیصد ہوا ہے، لیکن ایم ایس ایم ای سیکٹر یعنی چھوٹی اور گھریلو صنعت میں، جس کا قومی مینو فیکچرنگ میں 45 فیصد حصہ ہے اور کل ایکسپورٹس میں 40 فیصد حصہ ہے ، اس میں 1.4 فیصد کی کمی آئی ہے۔
Published: undefined
ایم ایس ایم ای سیکٹر میں ستمبر 2018 میں جو1.4 فیصد کی کمی نظر آئی ہے وہ فروری 2018 سے زیادہ ہے جبکہ اس وقت یہ سیکٹر نوٹ بندی سے بہت بری طرح متاثر تھا۔فروری 2017میں ایم ایس ایم ای کی کریڈٹ آؤٹ اسٹینڈنگ5.2فیصد کم ہوئی تھی ۔
ماہرین اقتصادیات کا ماننا ہے کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر میں کریڈٹ کا فقدان ہے اور یہ سیکٹر اقتصادی پریشانی میں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار اس کی عکاسی کرتے ہیں کہ ایم ایس ایم ای میں کریڈٹ کی صورتحال بہت خراب ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined