نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو کہا کہ جمنا کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ندی کے ارد گرد کی سڑکوں پر پانی آگیا ہے۔ اروند کیجریوال نے آج ٹوئٹ کیا، ’’جمنا کے پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب پانی 208.46 میٹر تک پہنچ گیا ہے۔ پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے جمنا کے آس پاس کی سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ ان راستوں پر نہ جائیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’جن آبادی والے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے وہاں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ وہاں رہنے والے لوگوں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ لوگوں کی جان بچانا سب سے اہم ہے۔ دہلی کے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ اس ہنگامی صورتحال میں ہر ممکن طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کیجریوال نے کل جمنا میں پانی کی سطح میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے عہدیداروں کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ جمنا میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اور دہلی میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ دہلی میں جمناکی خطرناک سطح 205.33 میٹر ہے، جب کہ اس وقت دہلی میں جمنا کی پانی کی سطح خطرے کے نشان کو عبور کر کے 207.71 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے 1978 میں جمنا کی زیادہ سے زیادہ پانی کی سطح 207.49 میٹر تک پہنچ گئی تھی، اس وقت دہلی میں سیلاب آیا تھا۔ دہلی کا 45 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور یہاں پانی کی سطح اور بھی اوپر پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز