قومی خبریں

کووڈ-19 کے معاملوں میں لگاتار اضافہ، مرکزی حکومت الرٹ، ریاستوں کو ایڈوائزری جاری

مرکزی حکومت نے ریاستوں کو جاری ایڈوائزری میں گزارش کی ہے کہ کووڈ کے حالات پر مستقل نگرانی رکھی جائے، ساتھ ہی ریاستوں کو زیادہ تعداد میں آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کرانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ، تصویر یو این آئی
کورونا ٹیسٹ، تصویر یو این آئی 

مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ اور ہندوستان میں جے این 1 ویریئنٹ کے پہلے معاملے کا پتہ چلنے کو مدنظر رکھتے ہوئے سبھی ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کر دیا ہے۔ کورونا کے نئے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے مرکز پوری طرح الرٹ ہو گئی ہے اور 18 دسمبر کو ریاستوں کے نام جاری ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وہ کووڈ حالات پر مستقل نگرانی بنائے رکھیں۔

Published: undefined

ایڈوائزری کے مطابق ریاستوں کو مستقل بنیاد پر ضلع وار ایس اے آر آئی اور آئی ایل آئی معاملوں کی رپورٹ و نگرانی کرنی ہوگی۔ ریاستوں کو زیادہ تعداد میں آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ سمیت ضروری ٹیسٹ یقینی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی جینوم سیکوئنسنگ کے لیے پازیٹو نمونے آئی این ایس اے سی او جی تجربہ گاہوں میں بھیجنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں 8 دسمبر کو کووڈ-19 کے ذیلی ویریئنٹ جے این 1 کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔ تب ایک 79 سالہ خاتون اس سے متاثر پائی گئی تھیں۔ کچھ دن قبل سنگاپور میں بھی ایک ہندوستانی مسافر جے این 1 ذیلی ویریئنٹ سے متاثر پایا گیا تھا۔ وہ تمل ناڈو کے تیروچیراپلی کا رہنے والا تھا۔ اس نے اکتوبر ماہ میں سنگاپور کا سفر کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined