نئی دہلی: سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کی توہین معاملہ میں اپنے خلاف لگائے گئے ایک روپیہ کے جرمانے سے متعلق فیصلہ پر نظرثانی کرنے کے لیے پیر کے روز عدالت عظمیٰ سےاستدعا کی۔ پرشانت بھوشن نے اپنی نظر ثانی درخواست میں سپریم کورٹ سے اس معاملہ میں فوری کھلی عدالت میں سماعت کیے جانے کی بھی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ازخود نوٹس میں لیے گئے اس معاملے کی سماعت اس وقت کے جج ارون مشرا کو نہیں کرنی چاہیے تھی۔جج مشر اب ریٹائر ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کی جانب سے از خود نوٹس کے تحت لیے گئے ایک توہین عدالت معاملہ میں اپنے خلاف لگایا گیا ایک روپیہ کا جرمانہ آج جمع کردیا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی ادائیگی کررہے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عدلیہ کے خلاف ان کے ٹوئٹ کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے توہین عدالت معاملہ میں انہیں قصوروار قراردیتے ہوئے ان پر ایک روپیہ جرمانہ عائد کیا تھا۔ پرشانت بھوشن نے حالانکہ یہ کہا تھا کہ ان کا عدلیہ کی توہین کرنے کا ارادہ کبھی نہیں رہا۔وہ ہمیشہ عدلیہ کا احترام کرتے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ چیزیں منظم طریقے سے چلتی رہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined