گزشتہ 5 اگست کو ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن ہو گیا، لیکن اس کے باوجود ابھی تک تعمیری کام سے متعلق سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکی ہیں۔ سب سے پہلے تو مندر تعمیر کرنے کے لیے بنیاد کھودنے کا کام کیا جانا ہے اور اس کام میں ایک بہت بڑا رخنہ درپیش ہے۔ رخنہ ہے بارش، جس نے سب کو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کے لیے مجبور کر دیا ہے۔ اب جب تک برسات کا موسم ختم نہیں ہو جاتا، بنیاد کھودنے کا کام شروع ہونا ممکن نہیں۔
Published: 19 Aug 2020, 5:56 PM IST
دراصل مندر کی بنیاد 200 فیٹ گہری کھودی جانی ہے اور ایسے میں اگر بنیاد میں بارش کا پانی بھر جائے تو مسئلہ کھڑا ہو جائے گا۔ اسی لیے شری رام مندر تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے افسران برسات ختم ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ٹرسٹ کے ساتھ ساتھ مندر تعمیر کا کام کرنے والی کمپنی ایل اینڈ ٹی بھی بارش ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ حالانکہ اس درمیان کچھ چھوٹے موٹے کام چل رہے ہیں تاکہ برسات ختم ہوتے ہی جنگی پیمانے پر مندر تعمیر کا کام آگے بڑھ سکے۔
Published: 19 Aug 2020, 5:56 PM IST
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق زمین کی صفائی کا کام، اوبڑ کھابڑ مقامات کو برابر کرنے کا کام اور مندر احاطہ میں موجود چبوترہ کو ہٹانے سے متعلق سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس درمیان مندر تعمیر کے لیے چندہ بھی خوب ہو رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رام بھکتوں نے اپنے خزانے مندر تعمیر کے لیے کھول دیئے ہیں۔ کوئی نقد روپے دے رہا ہے تو کوئی سونے اور چاندی کی چیزیں بھگوان رام کے قدموں میں ڈال رہا ہے۔ مختلف ریاستوں سے رام بھکت ضروری سامان بھی ایودھیا بھیج رہے ہیں۔ مثلاً مدھیہ پردیش واقع اندور کے ایک بڑے تاجر نے رام مندر تعمیر کے لیے پوکلینڈ مشین بھیجی ہے۔ یہ 18 اگست کی دوپہر شری رام جنم بھومی احاطہ میں پہنچی اور اسے پورے اعزاز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ اس پوکلینڈ مشین کا استعمال بنیاد کی کھدائی میں کیا جائے گا کیونکہ گہری کھدائی میں اس سے کافی آسانی ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ مشین پر بھگوان رام کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے۔
Published: 19 Aug 2020, 5:56 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Aug 2020, 5:56 PM IST
تصویر: پریس ریلیز