قومی خبریں

امبیڈکر کا آئین خطرے میں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی دفترمیں صدر کے طور پر پہلی بار پرچم کشائی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کوجہاں فائدہ دکھائی دیتا ہے وہ اس کے لئے جھوٹ بولنے سے بھی گریز نہیں کرتی۔

قومی آوازی گرافکس
قومی آوازی گرافکس کانگریس کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتےراہل گاندھی، اورپارلیمنٹ کے احاطہ میں مظاہرہ کرتے کانگریس کےاراکین پارلیمنٹ

کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر فائدے کے لئے جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر کا آئین خطرے میں ہے۔ دریں اثنا کانگریس پارٹی نے راہل گاندھی کی قیادت میں حکومت مخالف مظاہرہ کیا گیا۔

گاندھی نے پارٹی کے 133 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں صدر کے طور پر پہلی بار پرچم کشائی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کوجہاں فائدہ دکھائی دیتا ہے اور اس کے لئے وہ جھوٹ بولنے سے بھی گریز نہیں کرتی۔ انہوں نے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے کے آئین میں تبدیلی سے متعلق بیان پر کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے ملک کو جو آئین دیا تھا اس پر آج خطرہ منڈلارہا ہے۔

Published: 28 Dec 2017, 12:02 PM IST

گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ سچائی کی جنگ لڑی ہے اور اس جنگ کو وہ آگے بھی جاری رکھے گی۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد اس پروگرام میں گاندھی کے علاوہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد اور دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت سمیت کئی بڑے لیڈر موجود تھے۔

Published: 28 Dec 2017, 12:02 PM IST

کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے کے بیان پر احتجاج کیا۔ آئین کے متعلق دیئے گئے بیان کی مخالفت میں پارلیمنٹ کے احاطہ میں مہاتماگاندھی کے مجسمہ کے پاس نعرے بازی کرتے ہوئے کانگریس نے ہیگڑے کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔

کانگریس کے مظاہرہ میں راہل گاندھی کے علاوہ لوک سبھا میں پارٹی کے رہنما ملکارجن کھڑگے، راجیہ سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن غلام نبی آزاد سمیت متعدد اراکین پارلیمنٹ موجود رہے۔

Published: 28 Dec 2017, 12:02 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Dec 2017, 12:02 PM IST