دو دن پہلے کی ہی بات ہے جب اتر پردیش کے رائے بریلی میں ریل کی پٹریوں پر مٹی کا ڈھیر رکھا ہوا ملا تھا۔ اب کچھ ایسا ہی معاملہ ایک بار پھر دیکھنے کو ملا ہے جب مال گاڑی کے راستے میں پٹری پر سیمنٹ سے بنا سلیپر پایا گیا ہے۔ لگاتار اس طرح کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا ٹرین کو پلٹنے کی سازش ہو رہی ہے!
Published: undefined
ریلوے ذرائع نے بدھ کے روز اس معاملہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ منگل کی شب تقریباً 11 بجے رائے بریلی-پریاگ راج ریل ڈویژن پر لکشمن پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا۔ ستنا (مدھیہ پردیش) سے کندن گنج (رائے بریلی) آ رہی ایک مال گاڑی بینی کاما کے پاس لکشمن پور اور دریاپور استیشنوں کے درمیان پٹری پر رکھے سیمنٹ سے تیار سلیپر سے ٹکرا گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مال گاڑی کے لوکو پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی، لیکن اس کے باوجود انجن کا کیٹل گارڈ پٹری پر رکھے سلیپر سے ٹکرا گیا۔ ڈرائیور کی سمجھداری ہی تھی کہ اس طرح بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بعد ازاں لوکو پائلٹ نے اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دی۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ خبر ملتے ہی ریل اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور پٹری پر موجود سلیپر کو ہٹایا۔ اس کے بعد مال گاڑی کو آگے کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کے افسران کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی، اور پھر معاملے کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined