نئی دہلی: کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے جمعہ کو منریگا کی سماجی آڈٹ یونٹ کو فنڈ دینے میں تاخیر پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم کو چکرویوہ میں پھنسا کر منصوبہ بند طریقے سے رضاکارانہ موت کے سوا اور کچھ نہیں ہے!
Published: undefined
پارٹی کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’گرام سبھا کے ذریعہ سماجی آڈٹ احتساب کو نافذ کرنے، شفافیت میں اضافہ کرنے اور بنیادی طور پر بدعنوانی کرنے کے لیے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کا ایک لازمی حصہ ہے۔ یہ ہر ریاست میں ایک آزاد سماجی آڈٹ ہے جس کے لیے مرکز کی طرف سے براہ راست فنڈز فراہم کیا جاتا ہے، تاکہ اس کی خودمختاری کو برقرار رکھا جا سکے۔ حال ہی میں اس فنڈنگ میں بہت تاخیر ہوئی ہے۔
Published: undefined
جے رام رمیش نے کہا ’’نتیجہ کے طور پر سماجی آڈٹ وقت پر مکمل نہیں ہو پاتے اور سماجی آڈٹ کے عمل سے سمجھوتہ کیا جاتا ہے، جسے پھر مودی حکومت ریاستوں کو فنڈز سے انکار کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرتی ہے، جس کے نتیجے میں تنخواہ کی ادائیگی وغیرہ متاثر ہوتی ہے۔‘‘
Published: undefined
رمیش نے ایک خبر کو منسلک کرتے ہوئے کہا کہا، ’’یہ منریگا کو چکرویوہ میں پھنسا کر ایک منصوبہ بند طریقہ سے رضاکارنہ موت دینے کے مترادف ہے۔‘‘ خیال رہے کہ کانگریس مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) اسکیم پر حکومت کی تنقید کرتی رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined