قومی خبریں

ممبئی کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے: سنجے راؤت

شیوسینا کے لیڈر سنجے راؤت نے بی جے پی پر ممبئی کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ راؤت نے کہا کہ وزارت داخلہ کو اس مقصد سے ایک پیشکش دی گئی ہے

سنجے راؤت، تصویر قومی آواز
سنجے راؤت، تصویر قومی آواز 

ممبئی: شیوسینا کے لیڈر سنجے راؤت نے بی جے پی پر ممبئی کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ راؤت نے کہا کہ وزارت داخلہ کو اس مقصد سے ایک پیشکش دی گئی ہے۔ ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راؤت نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کو سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیا اور پارٹی کے لیڈران، بلڈروں، تاجروں کا ایک گروپ اس سازش کا حصہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے کہا کہ ممبئی کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے بارے میں اس گروپ نے ایک پریزینٹیشن وزارت داخلہ کو دی ہے۔ اس حوالہ سے کئی میٹنگیں بھی منعقد ہوئی ہیں اور اس مقصد کے لئے رقم بھی جمع کی گئی ہے۔ یہ عمل گزشتہ دو مہینوں سے چل رہا ہے۔ راؤت نے کہا کہ میں جو بھی کہہ رہا ہوں اسے ثابت کرنے کے لئے میرے پاس ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے بھی اس معاملہ سے واقف ہیں۔

Published: undefined

راؤت نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے کچھ مہینوں میں کریٹ سومیا کی قیادت والے گروپ اس مطالبہ کے ساتھ علالت جانے کا امکان ہے کہ مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں مراٹھی لوگوں کا آبادی کا تناسب بہت کم ہو گیا ہے اور اس لئے شہر کو مرکزی حکومت کے زیر انتظام دیا جانا چاہئے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی اور برسراقتدار شیوسینا کے درمیان گھمسان جاری ہے۔ دونوں ہی پارٹیاں کسی نہ کسی مسئلہ پر ایک دوسرے پر حملہ کرنے سے نہیں چوک رہی۔ حال ہی میں ادھو کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت نے 57 کروڑ روپے کے گھوٹالہ کے الزام میں بی جے پی کے لیڈر اور سابق رکن پاریمنٹ کریٹ سومیا اور ان کے بیٹے نیل سومیا کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کیا ہے۔

Published: undefined

وہیں، شیو سینا لیڈر سنجے راؤت کے خلاف ای ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے پترا چال اراضی گھوٹالہ معاملہ میں سنجے راؤت کی کروڑوں کی املاک ضبط کر لی ہے۔ ای ڈی نے پی ایم ایل اے تفتیش میں راؤت سے وابستہ علی باغ کے آٹھ پلاٹ اور ممبئی کے فلیٹ ضبط کئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ گھوٹالہ 1034 کروڑ روپے کا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined