قومی خبریں

تبلیغی جماعت کے غیر ملکیوں کو سفارتی رابطہ دیے جانے پر غور و خوض

’وندے بھارت مشن‘ کے تحت پاکستان میں پھنسے تقریباً 200 ہندوستانیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ذرائع نے کہا کہ حکومت اس بارے میں متعلقہ فریق سے غور و خوض کر رہی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کئی ملکوں نے حکومت ہند سے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کے لیے آئے غیر ملکیوں کو سفارتی رابطہ دیے جانے کی گزارش کی ہے۔ لہٰذا انھیں ڈیجیٹل ذریعے سے رابطہ کروانے پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ زیرحراست تبلیغی جماعت کے غیر ملکیوں سے سفارتی رابطے کی درخواست کئی ملکوں سے موصول ہوئی ہے۔

Published: undefined

تائیوان کی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں مشاہد کی حیثیت سے حصہ داری کے سلسلے میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر ذرائع نے کہا کہ اس سلسلے میں ایجنڈہ یا تجویز آنے پر اس کے خوبیوں اور کمیوں کے حساب سے فیصلہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے ’وندے بھارت مشن‘ کے تحت پاکستان میں پھنسے تقریباً 200 ہندوستانیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ذرائع نے کہا کہ حکومت اس بارے میں متعلقہ فریق سے غور و خوض کر رہی ہے۔ افغانستان میں امن مذاکرات کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کے ہندوستان کو طالبان سے براہ راست بات کرنے کے مشورے کے بارے میں پوچھے جانے پر ذرائع نے ہندوستان کے موقف کا انکشاف نہیں کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined