ناسک: مہاراشٹر کے ناسک میں ایک خاندان اپنی معذور بیٹی کی شادی مسلم نوجوان سے کرا رہا تھا، لیکن جب شادی کا کارڈ چھپا اور وہ وائرل ہونے لگا تو قدمت پسندوں نے ایک ہنگامہ برپا کر دیا۔ رضا مندی سے ہونے والی اس شادی کو لوجہاد کا نام دیا جانے لگا اور مجبوراً لڑکی کے والدین کو شادی کی تقریب کو منسوخ کرنا پڑا۔ تاہم، لڑکے اور لڑکی کی شادی عدالت سے پہلے ہی رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔
Published: undefined
آج تک پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، ناسک میں 28 سال کی ایک معذور لڑکی کی شادی اس کے ساتھ پڑھنے والے مسلم نوجواان سے دونوں کنبوں کی رضامند سے عدالت میں رجسٹرڈ ہو چکی ہے اور اب اس کی تقریب کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ اس کے لئے کارڈ بھی چھپ گئے تھے۔ ریسیپشن کا یہ کارڈ وائرل ہو گیا اور وبال کیا جانے لگا۔ خیال رہے کہ دنوں کی شادی کی تقریب 18 جولائی 2021 کو منعقد ہونا تھی۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق مئی کے مہینے میں اپنی شادی کو عدالت میں رجسٹرڈ کرا چکے ہیں اور اب دونوں کنبے روایتی طور پر شادی کی تقریب منعقد کرنا چاہتے تھے لیکن ہندو تنظیموں سے وابستہ لوگ اسے لو جہاد قرار دینے لگے اور ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
Published: undefined
حالانکہ تنازعہ کے باوجود اہل خانہ اپنی بیٹی کی پسند کے ساتھ کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ جبریہ تبدیلی مذہب کا معاملہ نہیں ہے۔ لڑکی کے والد پرساد آڈگاویکر نے کہا کہ ’’معذور ہونے کی وجہ سے میری بیٹی کو بہتر شریک حیات نہیں مل پا رہا تھا۔ میرے طبقہ کو یہ بات پتا تھی لیکن کسی نے مدد نہیں کی۔ آخر میں میری بیٹی نے اپنے ہی ایک دوست سے شادی کی خواہش ظاہر کی۔‘‘ شادی عدالت کے ذریعے رجسٹرڈ کی جا چکی ہے اب لڑکی والے اپنی بیٹی کو ہندو رسم و رواج کے مطابق رخصت کرنا چاہتے تھے۔
Published: undefined
لڑکی کی رخصتی کے حوالہ سے کارڈ بھی چھاپے جا چکے تھے لیکن کارڈ واٹس ایپ گروپ پر وائرل ہونے لگا اور انجان لوگ بھی کال کرکے لڑکی کے والدین کو دھمکیاں دینے لگے۔ کئی ہندو تنظیموں نے اس شادی پر اعتراض ظاہر کیا۔ ان تمام پریشانیوں کے بعد کنبہ نے اپنی لڑکی رسیکا اور آصف کی شادی کی تقریب کو منسوخ کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز