قومی خبریں

میگھالیہ میں کونراڈ سنگما نے نئی ​​حکومت بنانے کا دعویٰ کیا پیش، 7 مارچ کو لے سکتے ہیں حلف

میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ اور نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے رہنما کونراڈ سنگما نے جمعہ (3 مارچ) کو گورنر پھاگو سنگھ چوہان سے ملاقات کر کے نئی ​​حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

شیلانگ: میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ اور نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے رہنما کونراڈ سنگما نے جمعہ (3 مارچ) کو گورنر پھاگو سنگھ چوہان سے ملاقات کر کے نئی ​​حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر دیا۔ انہوں نے 32 ارکان اسمبلی کی حمایت والا خط گورنر کو سونپا۔ ادھر، میگھالیہ بی جے پی کے صدر ارنیسٹ ماوری کا کہنا ہے کہ سنگما 7 مارچ کو حلف لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے شریک ہونے کی توقع ہے۔

Published: undefined

کورناڈ سنگما میگھالیہ کے موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس 32 ارکان اسمبلی کی حمایت ہے، تاہم انہوں نے یہ معلومات نہیں دی کہ انہیں کون کون سی پارٹیاں حمایت دے رہی ہیں۔ راج بھون جانے سے قبل سنگما نے پریس کانفرنس سے کہا ’’ہمارے پاس واضح اکثریت ہے۔ بی جے پی ہمیں پہلے ہی حمایت دے چکی ہے۔ کچھ اور پارٹیاں بھی حمایت دے رہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

قبل ازیں، این پی پی کے کے سینئر لیڈر پریسٹن ٹائنسانگ نے کہا، ’’ہم نے کونراڈ سنگما کو پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا ہے اور اب ہم گورنر پھاگو چوہان کے سامنے اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے جا رہے ہیں۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ سنگما کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے حمایت کا خط بھی مل گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ریاستی اسمبلی کی 59 نشستوں کے لیے 27 فروری کو ہونے والے انتخابات میں، این پی پی 26 نشستیں جیت کر واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری لیکن 31 نشستوں کے جادوئی اعداد و شمار سے پیچھے رہ گئی۔ دوسری جانب این پی پی کی اتحادی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو 11 جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کھاتے میں دو سیٹیں آئی ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined