نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے بارشوں کے درمیان دہلی میں پیش آ رہے حادثوں پر کیجریوال حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہر طرح سے بہترین نظام موجود تھا لیکن کیجریوال حکومت نے اسے تباہ کر دیا ہے اور ہر روز کسی نہ کسی کی جان جا رہی ہے۔
Published: undefined
دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا ہے کہ مانسون کی بارشوں کے دوران ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب کسی نہ کسی حادثے میں لوگوں کی جان نہ گئی ہو۔ گزشتہ روز بھی جہانگیر پوری میں دو منزلہ عمارت گرنے سے ایک خاتون سمیت 3 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس کی ذمہ داری طے کی جائے کہ اس حادثے میں ہونے والی موت کے لیے کون ذمہ دار ہے۔ جہانگیر پوری صنعتی علاقے میں ہوئے حادثے کے بارے میں دہلی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے کو ڈی ڈی اے نے ترقی دی تھی اور ابھی تک میونسپل کارپوریشن کو نالوں اور سڑکوں کی مرمت کا کام نہیں دیا گیا ہے۔ دہلی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن آنکھوں پر پٹی باندھ کر بیٹھے ہیں اور راجدھانی میں روزانہ گرنے والی عمارتوں، کرنٹ لگنے اور نالوں میں ڈوب کر لوگوں کی زندگی کا ضیاع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینا چاہئے۔
Published: undefined
یادو نے الزام لگایا کہ راجدھانی میں مسلسل ہو رہے حادثات کی ذمہ داری کوئی لینے کو تیار نہیں ہے، ہر روز لوگ مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجندر نگر بیسمنٹ کوچنگ حادثے پر دہلی کانگریس نے مطالبہ کیا تھا کہ تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کی جائے۔ ہم دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یادو نے کہا کہ کیا حکومتوں کی غیر ذمہ دارانہ روش اور اپنی ذمہ داری سے بچنے کی صورت میں ہر روز ہو رہی تمام موتوں پر اعلیٰ عدالت کو توجہ دینی ہوگی یا حکومتیں ان معاملات کے بارے میں اپنی ذمہ داری طے کریں گی۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ راجندر نگر کوچنگ حادثے میں جب عدالت نے واضح کر دیا کہ کسی کو ذمہ داری لینی ہوگی، تو پانی بھرنے، کرنٹ، عمارتوں کے گرنے سے دبنے، نالوں کے کھلے ہونے پر لوگوں کی موت کی ذمہ داری دہلی کی حکومتوں اور ایجنسیوں کو لینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت سے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی لوگوں کی موت پر سیاست کر رہی ہیں، جو بہت ہی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میور وہار فیز 3 کے کھلے نالے میں ماں بیٹے کی گرنے سے موت پر عام آدمی پارٹی کا راج نواس پر مظاہرہ کرنا اور دہلی میں دیگر حادثات پر بی جے پی کا دہلی حکومت کے خلاف دھرنا دینا محض سیاست ہے، حکومتوں کو اپنے فرائض سمجھ کر حادثات نہ ہوں، اس کے لیے مناسب انتظامات کرنے چاہئے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا، ’’کانگریس کی حکومت نے 15 سالوں میں راجدھانی کو ترقی دے کر انفراسٹرکچر قائم کیا تھا لیکن موجودہ حکومت اس کی دیکھ بھال اور مرمت نہیں کر پائی اور پچھلے 10 سالوں میں موجودہ حکومت نے راجدھانی کے سڑک، ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت، عمارتوں، نالوں سمیت پورے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر دہلی کی ترقی حکومتوں کی سست روی، نااہلی اور بدلے کی سیاست کی وجہ سے سب کچھ بدعنوانی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔‘‘
دیویندر یادو نے کہا کہ حکومتوں کی سست روی، بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور افسران کے سیاسی دباؤ میں کام کرنے کی حالت اور وزیر اعلیٰ کی غیر موجودگی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور چیف سکریٹری کو دہلی کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں ذمہ داری اٹھانے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز