ممبئی: کانگریس کی یومِ تاسیس کے موقع پر ریاستی کانگریس نے جمہوریت وآئین مخالف مرکزی بی جے پی حکومت کے خلاف ’ بھارت بچاو، سنویدھان بچاو‘ کے تحت فلیگ مارچ کا انعقاد کررہی ہے۔ یہ فلیگ مارچ سنیچر28 دسمبر کو صبح 10 بجے اگست کرانتی میدان سے گرگام چوپاٹی پر لوک مانیہ تلک کے مجسمے تک نکالاجائے گا۔ جمہوریت کے تحفظ کے لیے سرگرم سیکولر تنظیموں وکارکنان نیز عوام اس فیلگ مارچ میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔ یہ اپیل آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وریاستی وزیربرائے محصول بالاصاحب تھورات نے کی ہے۔
Published: undefined
گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بالاصاحب تھورات نے کہا کہ 28دسمبر1885کو ممبئی میں کانگریس کا قیام ہوا تھا۔ کانگریس کے پہلے اجلاس میں مذہب، ذات پات وعلاقائی عصبیت کے خلاف کل ہند سطح پر ایک قومی نظریے کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسی نظریے کے تحت کام کرتے ہوئے کانگریس نے آزادی کی تحریک شروع کی ۔ انہوں نے کہا کہ لوک مانیہ تلک، بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں عدم تشدد کے راستے سے ملک کو آزادی دلائی۔
Published: undefined
اس کے بعد ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی قیادت میں ملک کا دستور تیار ہوا،جس کے مطابق ہمارا ملک چل رہا ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ آج مرکز میں برسرِ اقتدار بی جے پی حکومت اپنی جمہوریت مخالف ودستور مخالف طریقہ کار سے ملک میں مذہبی وسماجی خلیج پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔تھورات نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک کی جمہوریت، دستور، فردکی آزادی، قومی یکجہتی وبھائی چارے پر حملہ کردیا ہے۔ آزادی سے قبل انگریزوں اس ملک میں پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی پالیسی اپنا ئے تھے اورآج بی جے پی کی مرکزی حکومت دوبارہ وہی پالیسی اپناتے ہوئے عوام میں پھوٹ ڈال کر اپنا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس لئے جدوجہد آزادی کی ہی مانند بی جے پی کے خلاف دوبارہ تحریک شروع کیا جانا اشد ضروری ہوگیا ہے۔
Published: undefined
بالاصاحب تھورات نے کہا کہ مرکزی حکومت عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس کی مذمت کرنے نیز نوجوانوں، طلبہ وعام لوگوں کی آوازبلند کرنے کے لیے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام کانگریس کی یومِ تاسیس کے موقع پر سنیچر 28دسمبر 2019کو صبح 10بجے اگست کرانتی میدان میں پرچم لہرا کر اگست کرانتی میدان سے گرگاوں چوپاٹی تک ’ بھارت بچاو، سنویدھان بچاو ‘فلیگ مارچ نکالا جائے گا۔ اسی دن ریاست بھر میں مختلف مقامات پر بھی اسی طرح کا فلیگ مارچ نکالاجائے گا۔
اس فلیگ مارچ میں کانگریس کے ہزاروں کارکنان اپنے ہاتھوں میں فلیگ لے کر ملک کی جمہوریت اور آئین کو بچانے کی تحریک میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت ودستور کے تحفظ کے لیے عوام بھی اس فلیگ مارچ میں کثیر تعداد میں شریک ہوکربی جے پی کی منافرت والی سیاست کے خلاف شروع ہونے والی تحریک کا حصہ بنیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined