قومی خبریں

کانگریس کی آج سے 'آئین بچاؤ تحریک'، کارکنان بلاک سے لے کر راجدھانی تک کریں گے احتجاج

کانگریس پارٹی نے آج پارلیمنٹ میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ کالے کپڑے پہن کر پارلیمنٹ پہنچیں گے اور اپنا احتجاج درج کرائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر قومی آواز/ ویپن</p></div>

تصویر قومی آواز/ ویپن

 

کانگریس پارٹی نے راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کرنے کے خلاف آج سے ’آئین بچاؤ تحریک‘ شروع کرے گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بتایا کہ بلاک، تحصیل، ضلع سطح سے لے کر راجدھانی تک احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو اڈانی گھوٹالے کے خلاف آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے اتوار کو جہاں کانگریس نے راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کرکے احتجاج کیا تھا، وہیں آج پارلیمنٹ میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ آج کالے کپڑے پہن کر پارلیمنٹ پہنچیں گے اور اپنا احتجاج درج کرائیں گے۔ اس احتجاج میں کانگریس نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کالے کپڑے پہن کر یا کالی پٹیاں باندھ کر پارلیمنٹ میں آئیں اور اس احتجاج میں شامل ہوں۔

Published: undefined

دریں اثناء راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے آج صبح 10 بجے راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی میٹنگ اپنے چیمبر میں بلائی ہے تاکہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

Published: undefined

وہیں، اتوار کو کانگریس نے راہل گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دیئے جانے کے خلاف ملک بھر میں 'سنکلپ ستیہ گرہ' کیا۔ دریں اثنا، دہلی کے راج گھاٹ پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے راہل گاندھی پر او بی سی کی توہین کرنے کا الزام لگانے پر بی جے پی پر حملہ کیا اور پوچھا کہ جب نیرو مودی اور للت مودی جیسے بھگوڑوں پر تنقید کی جاتی ہے تو انہیں تکلیف کیوں ہوتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined