نئی دہلی: کانگریس میں قیادت کی تبدیلی پر جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان، ہفتے کو یہاں پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں کئی اہم امور پر بات چیت ہونے کی توقع ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنماؤں کا ایک بڑا طبقہ لمبے عرصے سے پارٹی میں قیادت کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ گروپ 23 کے نام سے مشہور اس گروپ کے رہنما پارٹی قیادت پر سی ڈبلیو سی کا اجلاس بلانے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے، جس کے پیش نظر یہ اجلاس اہم سمجھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
پارٹی کے ان غیر مطمئن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کانگریس کو ایک کل وقتی صدر کی ضرورت ہے اور اسی وقت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ پہلی بار پارٹی کے سینئر رہنما عبوری صدر سونیا گاندھی کو چیلنج کر رہے ہیں اور ایک کل وقتی صدر منتخب کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
میٹنگ میں سینئر لیڈر غلام نبی آزاد، کپِل سبل وغیرہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مسائل پر بحث کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں کانگریس میں جاری تنازعہ، چین کی دراندازی، مہنگائی، کسانوں کے مسئلہ اور دیگر موضوعات پر بات چیت متوقع ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز